پانی پلانے والا (سقا)
Water Carrier
ابن سیرینؒ کے مطابق سقا ایسا شخص ہے جس کے ہاتھ سے خیرات ہوتی ہے، خاص کر اگر بغیر لالچ کے پانی پلائے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بغیر لالچ کے پانی پلانا آخرت کی طرف رغبت کی علامت ہے۔ پانی سے بھری مشک رکھنا مگر کسی کو نہ دینا مال جمع کرنے مگر اس سے آرام نہ پانے کی علامت ہے۔ لوگوں کے گھروں میں پانی لے جانا دوسروں کے لیے مال جمع کرنے کی علامت ہے، جس سے خود کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
