پن چکی
Windmill
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق پن چکی پر غلہ پسواتے دیکھنا چکی کے مالک سے فائدہ ملنے کی علامت ہے۔ چکی کا پتھر ٹوٹنا مالک کی موت کی، اور اس میں دراڑ آنا مالک کی زندگی میں خلل کی نشانی ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق پن چکی جھگڑے اور دشمنی کی علامت ہے۔ خالی چکی چلتے دیکھنا سفر کی نشانی ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق پن چکی کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: بادشاہ، سردار، دولت مندی، جلد یا دیر موت، یا حکمران کا خاص عہدیدار۔
