خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

شراب

Wine

ابن سیرینؒ کے مطابق شراب حرام مال کی علامت ہے۔ شراب پی کر مست ہونا مستی کے مطابق عزت اور مرتبے کی علامت ہے۔ بغیر شراب کے مست ہونا بڑے خوف کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَتَرَی النَّاسَ سُکٰرٰی (اور تو لوگوں کو نشے میں دیکھے گا)۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق شراب سے مست ہونا مال و نعمت میں کمی کی علامت ہے۔ کسی کے ساتھ خواہش سے شراب پینا لوگوں سے جھگڑنے کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق شراب پینا حلال مال کو حرام سے بدلنے کی علامت ہے۔ پانی ملی شراب کچھ حلال کچھ حرام مال ملنے، یا عورتوں سے مال ملنے کی علامت ہے۔