خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

عورت

Woman

ابن سیرینؒ کے مطابق عورت کا خواب میں بیٹی پیدا ہوتی دیکھنا خوشی اور فائدے کی علامت ہے۔ مرد کا (بیوی حاملہ نہ ہونے کے باوجود) بیٹا پیدا ہونا دیکھنا اصل میں بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے، اور بیٹی پیدا ہونا دیکھنا بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق حکمران کی بیوی کا بیٹا پیدا ہونا خزانہ ملنے کی علامت ہے، جبکہ حکمران کا خود بیٹا پیدا ہوتا دیکھنا غم کی علامت ہے۔ بیٹی کی پیدائش کام کی بہتری کی علامت ہے۔ کنواری لڑکی کا اپنی بیٹی کی پیدائش دیکھنا اس کی شادی کی علامت ہے۔