زخم
Wound
ابن سیرینؒ کے مطابق جسم پر زخم اور اس میں پیپ جمع ہونا اسی مقدار میں مال ملنے کی علامت ہے، اور اس کے برعکس مال میں کمی کی علامت ہے۔ پیپ نکل کر واپس جسم میں چلی جانا مالی نقصان مگر اچھے انجام کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق پیپ چوس کر کھانا حرام مال کھانے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق پورے جسم پر زخم غم کی علامت ہے۔
