زخمی کرنا
Wounding Someone
ابن سیرینؒ کے مطابق جسم زخمی ہونا اور خون بہنا کسی سچی بات کا جواب نہ دے پانے کی علامت ہے۔ زخم سے خون نہ نکلنا اس کے کسی جھوٹی بات کہنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق تلوار سے دو ٹکڑے ہونا لوگوں کی طعنہ زنی کی علامت ہے۔ جسم پر بہت سے زخم حکمران سے فائدے کی علامت ہیں۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق زخم کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: مال و دولت، فائدہ، یا ناخوشگوار بات۔
