خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

ہوا(2)

Air / Weather

ابن سیرینؒ کے مطابق روشن صاف ہوا اس علاقے کے لوگوں کی تندرستی اور بہتر معیشت کی علامت ہے۔ تاریک گردآلود ہوا وہاں کے لوگوں کے غم کی علامت ہے۔ سرخ ہوا جنگ و فتنے کی، سبز ہوا زیادہ فصل کی، اور سفید پاکیزہ ہوا نعمت اور معیشت کی فراوانی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق تیز صاف ہوا کسی اجنبی حکمران کے آنے کی علامت ہے۔ مختلف طرح کی ہوا لوگوں کے پریشان حال ہونے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق صاف روشن ہوا کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: بزرگی، فائدہ، تندرستی، معیشت، یا امن۔