ہودج
Palanquin
ابن سیرینؒ کے مطابق خچر یا گھوڑے پر ہودج میں بیٹھ کر چلنا عزت اور بزرگی کی علامت ہے۔ ہودج گرنا یا اس سے باہر ہونا اس کے برعکس ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق کسی کا ہودج میں بٹھانا کسی سردار سے کام کے پائیدار ہونے اور عزت میں اضافے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق ہودج کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: بزرگی، عزت، مرتبہ، ریاست، بلندی، ولایت، یا سردار سے ملاقات۔
