چیونٹیاں
Ants
ابن سیرینؒ کے مطابق گھر سے بہت سی چیونٹیاں نکلنا گھر والوں کی نقل مکانی کی علامت ہے۔ گھر میں چیونٹیاں جمع ہونا چوروں کے آنے کی علامت ہے۔ جسم یا منہ سے بہت چیونٹیاں نکلنا جلد موت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق چیونٹی کمزور دشمن کی علامت ہے۔ گھر میں بہت چیونٹیاں نسل کی زیادتی کی، اور باہر نکلنا نسل کی کمی کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق سرخ چیونٹی کمزور شخص کی، اور سیاہ بڑی چیونٹیاں چوری کے مال کی علامت ہیں۔ چیونٹیوں کا اڑنا رشتہ داروں کی سفر سے واپسی کی علامت ہے۔
