خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

چیچڑ (جانوروں کا کیڑا) (Tick

Insect

چیچڑ خواب میں گھر والوں کی علامت ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق چیچڑ کا جسم کھانا اسی مقدار میں گھر والوں کا مال کھانے کی علامت ہے۔ چوپاؤں پر بہت چیچڑ ہونا لوگوں کے چوپاؤں سے فائدہ اٹھانے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق چیچڑ کو خود سے دور پھینکنا گھر والوں کو دور کرنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق چیچڑ کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: گھر والے، نوکر چاکر، یا مال اور بہت سی خواہشات۔ چیچڑ کو مارنا ان چیزوں میں نقصان کی علامت ہے۔