زرہ(1)
Armor
ابن سیرینؒ کے مطابق زرہ پہننا اس کی چمک کے مطابق تحفظ کی علامت ہے۔ زرہ اپنے پاس ہونا خاندان سمیت دشمنوں سے امن میں رہنے کی علامت ہے۔ زرہ کے ساتھ ہتھیار بھی ہونا منافقت اور عام لوگوں کی شرارت سے تحفظ کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک زرہ دین میں اضافے اور اللہ کی پوشیدہ حفاظت کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق زرہ کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: بزرگی، پناہ، طاقت، مال، لمبی عمر، یا دین میں اضافہ۔
