بغل
Armpit
ابن سیرینؒ کے مطابق بغل خواب میں ملامت اور تکلیف کی علامت ہے۔ بغل کے بال خواہش پوری ہونے اور دشمن پر فتح کی علامت ہیں۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بغل سے خوشبو آنا حرام مال ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق بغل کے بالوں کو بازو کے نیچے رکھنا دشمن پر غلبہ اور مال کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے معجزے کا ذکر ہے: وَاضْمُمْ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاءَ مِنْ غَيْرِ سُوءٍ (اپنا ہاتھ اپنے پہلو سے ملا لے، بغیر کسی نقص کے سفید نکلے گا)۔ بغل سے پسینہ نکلنا اسی مقدار میں مالی نقصان کی علامت ہے۔
