بطخ
Duck
ابن سیرینؒ کے مطابق بطخ مال اور خوشحالی کی علامت ہے، خاص کر اپنے گھر میں دیکھنا۔ گھر کے پاس بہت سی بطخیں جمع ہونا کسی مصیبت کی علامت ہے۔ بطخوں کا بات کرنا مالدار عورت کے باعث فائدہ مند سفر کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بطخ خاندان کے کسی بزرگ، بااثر شخص کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق سفید بطخ مالدار عورت کی، اور سیاہ بطخ لونڈی کی علامت ہے۔ بطخ کو مار کر کھانا کسی عورت کی وراثت کا مال ضائع کرنے کی علامت ہے۔
