لنگڑا ہونا
Being Lame
ابن سیرینؒ کے مطابق خود کو لنگڑا دیکھنا کمزور، بےفائدہ کاموں کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک لوگوں کے سامنے ذلیل ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق لنگڑا ہونا دین و دنیا میں ناکامی اور خواہش کے پورا نہ ہونے کی علامت ہے۔ لنگڑا کر معاش کے لیے مدد مانگنا کسی معتبر شخص سے مدد ملنے کی علامت ہے۔ جان بوجھ کر خود کو لنگڑا بنانا ظاہری بھروسے مگر باطنی بےاعتمادی کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق دونوں پاؤں سے لنگڑا ہونا گھریلو معاملات میں عاجزی کی علامت ہے۔ پاؤں میں کانٹا لگنا کسی کے شر سے امن میں رہنے کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق لنگڑے پن کا ٹھیک ہونا رکے ہوئے کاموں کی کشادگی اور ناامید خواہش کے پورا ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق لنگڑے پن کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: کاموں میں سستی، ناکامی، درویشی، غم، یا عیش کا نقصان۔
