بڑا مٹکا
Big Jar
ابن سیرینؒ کے مطابق مٹکا ایسی عورت کی علامت ہے جس سے گھر کو مٹکے کے سائز کے مطابق فائدہ پہنچتا ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق شراب کا مٹکا خزانے کی، اور پانی کا مٹکا مالدار عورت کی علامت ہے۔ اس سے پانی پینا بہت مال حاصل کر کے نیک راہ میں خرچ کرنے کی علامت ہے۔ سرکے کا مٹکا پرہیزگار شخص کی، تیل کا مٹکا حلال مال میں اضافے کی، اور بادشاہ اور ارکانِ سلطنت کی علامت بھی رکھتا ہے۔
