ہڈی
Bone
ابن سیرینؒ کے مطابق ہڈی خواب میں مال کی علامت ہے۔ گوشت سمیت ہڈی ملنا زیادہ فائدے کی، اور بغیر گوشت کی ہڈی کم فائدے کی نشانی ہے۔ کسی کو ہڈی دینا اس کے بھلے کی علامت ہے۔
امام کرمانیؒ کے مطابق ٹوٹی ہڈی کو باندھتے دیکھنا عزت اور ہنر ملنے کی، اور بعض کے نزدیک تنگ دستی سے نجات کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق ہڈی کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: مال کی امید، اولاد، رشتہ دار، رہائش، مال، بھائی، یا دوست و ساجھے دار۔
