پیالہ(2)
Bowl
ابن سیرینؒ کے مطابق پانی یا گلاب کے پانی کا پیالہ اپنے پاس ہونا اور اس سے پینا شادی یا لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ پیالہ گرا کر پانی گرنا اولاد اور بیوی دونوں کی موت کی علامت ہے۔ اس میں پانی پینا بدکردار اولاد کی پیدائش کی، اور خالی پیالہ اولاد نہ ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق پیالے کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، لونڈی، یا خادم۔
