قصائی
Butcher
نامعلوم قصائی خواب میں موت کے فرشتے کی علامت ہے۔ قصائی کا گھر یا گلی میں آنا وہاں کسی کی موت کی علامت ہے۔ خود کو قصائی دیکھنا (اگرچہ یہ پیشہ نہ ہو) کسی کو نقصان پہنچانے کی علامت ہے۔ قصائی کے ساتھ ہونا کسی ظالم شخص کی صحبت کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق غیر پیشہ ور کا قصائی کا کام کرنا غم دور ہونے کی، اور اصل قصائی کے لیے حق پر خون بہانے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق نامعلوم قصائی کا گھر یا گلی میں آنا وہاں اچانک موت کی علامت ہے۔
