خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

بچھڑا

Calf

ابن سیرینؒ کے مطابق بچھڑا لینا یا ملنا بیٹے کی پیدائش، اور مادہ بچھڑا بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔ بچھڑے کو گھر لے جا کر پیار کرنا غم کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بچھڑا گھر میں آنا جانا غم کی علامت ہے۔ جنگلی بچھڑا پکڑنا اولاد کی علامت ہے۔ بچھڑے کی پیٹھ پر سوار ہونا حکمران سے ملاقات اور مرتبہ ملنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق بچھڑا مرنا یا ضائع ہونا اولاد کی موت یا جدائی کی علامت ہے۔ اس کا گوشت کھانا اپنی اولاد کی میراث کھانے کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق سفید بچھڑا پارسا خوش قسمت اولاد کی، دورنگا بچھڑا درمیانے درجے کی، اور مضبوط فربہ بچھڑا تندرست نیک اولاد کی علامت ہے، جبکہ کمزور دبلا بچھڑا اس کے برعکس ہے۔