خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

ظلم کرنا

Committing Injustice

ابن سیرینؒ کے مطابق اپنے اوپر ظلم ہونا ظالم پر فتح پانے کی علامت ہے۔ کسی پر خود ظلم کرنا اس شخص کے غالب آنے کی علامت ہے۔ حکمران کا ظلم کرنا حکمران کے محتاج ہونے کی، اور حکمران پر ظلم کرنا حکمران سے نقصان اٹھانے کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق سردار کا کسی کمزور پر ظلم کرنا اس کی بددعا لگنے کی علامت ہے۔ آقا کا غلام پر ظلم کرنا آقا کو مصیبت پہنچنے کی علامت ہے۔