کوّا
Crow
ابن سیرینؒ کے مطابق کوّا بےدین، فاسق اور جھوٹا شخص کی علامت ہے۔ کوّا پکڑنا ایسے شخص سے ملاقات اور بےکار کاموں میں مصروفیت کی علامت ہے۔ کوّے کو مارنا اس جگہ کافر، فسادی اور چوروں کے جمع ہونے کی علامت ہے۔ کوّے کا شکار کرنا جھوٹ سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کوّا ہندوستانی لونڈی کی علامت ہے، اور بہت سے کوّے لشکر کی علامت ہیں۔
