کوڑا
Whip
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق تراشا ہوا کوڑا کام کے منظم ہونے کی علامت ہے۔ کوڑے کی چمڑے کی ڈوری ٹوٹنا کسی بزرگ یا مال سے جدائی کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق کسی کو کوڑا مارنا بےفائدہ کام میں مصروفیت کی علامت ہے۔ کوڑا ہاتھ سے گرنا فرض کام چھوڑنے کی علامت ہے۔ کوڑا مار کر خون بہانا تکلیف دہ باتیں سننے کی، اور بغیر خون کے مارنا معمولی مالی فائدے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کوڑے کھانا حرام مال ملنے کی علامت ہے۔ نامعلوم شخص سے کوڑے کھانا اچانک مال ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق اچھا یا ریشمی کوڑا بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔ لکڑی کا کوڑا مضبوط حالات کی، اور چمڑے کا کوڑا فائدے کی علامت ہے۔ کوڑا ٹوٹنا اولاد کی موت یا عہدے سے معزولی کی علامت ہے۔
