خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

فصد کھولنا (Bloodletting

Cupping

ابن سیرینؒ کے مطابق فصد کھلوانا کسی دوست سے کچھ سننے اور مال کے ضائع ہونے کی علامت ہے۔ فصد سے خون نکلنا حکمران کی طرف سے تکلیف کی، اور تھوڑا خون تھوڑی تکلیف کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق کسی عالم کا فصد کھول کر خون نکالنا بیماری اور اس پر مال خرچ ہونے کی علامت ہے۔

حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق دائیں یا بائیں ہاتھ کی فصد کھلوانا مال اور خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔ معروف شخص کا فصد کھولنا عورت کے حاملہ ہونے یا بیٹی کی پیدائش کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق فصد سے خون نکلنا سچی بات سننے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق فصد کھولنے کی چار ممکنہ تعبیریں ہیں: بات کی کشادگی، سفر، جھگڑا، یا مال میں شراکت۔ خون کے بغیر فصد جھگڑے کی علامت ہے، اور زخم پر خون آلود ہونا کچھ ملنے کی علامت ہے۔