خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

فرمان

A Royal Decree

ابن سیرینؒ کے مطابق کسی نیک عالم زاہد شخص کو فرمان دینا اس کے دین کی صلاح اور دنیا و آخرت کی نجات کی علامت ہے۔ حکمران کا فرمان دینا شرف اور بزرگی ملنے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق حکمران کا فرمان دینا (نیک شہر میں) بڑا مرتبہ ملنے اور کام کا انتظام ملنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق فرشتے یا نبی سے فرمان ملنا اللہ کی بخشش اور رضا ملنے کی علامت ہے، جبکہ سیاہ فرمان اس کے برعکس تعبیر رکھتا ہے۔