فرعون
Pharaoh
فرعون قدیم زمانے میں مصر کے بادشاہ کا لقب تھا۔ ابن سیرینؒ کے مطابق کسی پرانے ظالم بادشاہ کا کسی شہر میں آنا اس علاقے میں ظلم کی خصلت ظاہر ہونے کی علامت ہے۔ کسی پرانے نیک بادشاہ کا آنا انصاف کی خصلت ظاہر ہونے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق فرعون کا خلعت دینا ظالم حکمران یا کسی برے شخص سے حرام مال ملنے کی علامت ہے۔
