گرد و غبار(1)
Dust
ابن سیرینؒ کے مطابق اپنی ملکیت پر غبار جمنا اسی مقدار میں مال ملنے کی علامت ہے۔ زمین سے آسمان تک غبار اس علاقے کے لوگوں کے کام رک جانے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق چہرے پر غبار غم اور تکلیف کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْھَا غَبَرَۃٌ تَرْھَقُھَا قَتَرَۃٌ (اس دن کچھ چہروں پر غبار ہوگا اور ان پر سیاہی چھائی ہوگی)۔
