انڈا
Egg
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق انڈا لونڈی کی علامت ہے۔ مرغی کا انڈا دینا عورت سے تعلق اور اس کے ساتھ وقت گزارنے کی علامت ہے۔ پکا ہوا انڈا کھانا محنت سے مال حاصل کرنے کی، نیم پختہ انڈا حرام مال کی، اور چھلکے سمیت انڈا کھانا مردوں کا کفن چرانے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق خود انڈا دینا عورت سے محبت اور خواہش کی علامت ہے۔ انڈوں پر بیٹھنا عورتوں سے فائدہ اٹھانے کی علامت ہے۔ انڈا ٹوٹنا لڑکی کے جوان ہونے کی علامت ہے۔ بہت سے انڈے بہت سے بیٹوں کی علامت ہیں۔
