خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

انسانی جسم

Human Body

ابن سیرینؒ کے مطابق انسانی جسم دیکھنا غم اور معیشت میں اضافے کی علامت ہے۔ جسم پر نور دیکھنا خوشحال زندگی کی، جبکہ کمزور اور دبلا جسم غربت اور رکے ہوئے کاموں کی علامت ہے۔ جسم سے دھواں نکل کر روشن ہونا خوشحالی اور مال میں اضافے کی علامت ہے۔ جسم کا لوہا بن جانا لمبی عمر اور رزق کی فراوانی کی، جبکہ کانچ بن جانا موت کے قریب ہونے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق مضبوط جسم کام کے منظم ہونے اور راز چھپے رہنے کی علامت ہے، جبکہ کمزور جسم غربت اور راز فاش ہونے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق جسم پر اضافہ طاقت اور دشمن پر فتح کی، اور کمی اس کے برعکس کی علامت ہے۔ پورے جسم پر سوجن بیماری کی علامت ہے۔