خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

نمدہ

Felt

ابن سیرینؒ کے مطابق سفید پاکیزہ نمدہ حلال مال کی علامت ہے۔ میلا نمدہ اپنی کمائی سے مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔ خراب نمدہ اپنا مال ضائع کرنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق جسم پر سفید نمدہ مالدار یا کنواری عورت سے شادی کی علامت ہے۔ اونٹ کے بالوں کا نمدہ حکمران سے فائدے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق نمدہ ضائع ہونا مالی نقصان کی علامت ہے۔