مچھلی
Fish
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق گرم سمندر بلا کی، اور ٹھنڈا سمندر راحت و خوشی کی علامت ہے۔ بہت سی تازہ مچھلی مالِ غنیمت کی علامت ہے۔ مچھلی کے پیٹ سے موتی ملنا بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق خشک یا نمکین مچھلی ملنا کسی بڑے آدمی سے نقصان کی علامت ہے۔ چھوٹی مچھلی کمانا جھگڑے کی علامت ہے۔ بڑی مچھلی پکڑنا مالدار عورت سے شادی کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق تازہ یا بھنی مچھلی مال و نعمت کی علامت ہے، کیونکہ یہ جنت کے کھانوں میں شمار ہوتی ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: رَبَّنَآ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ (اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے دستر خوان اتار)۔ مچھلی کا کسی بڑے آدمی سے مال ملنے کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق مچھلیاں بیچنا محنت کی، اور حوض یا نہر سے مچھلی پکڑنا عام لوگوں سے مال ملنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق مچھلی کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: وزیر، لشکر، کنواری لڑکی، غنیمت، غم، یا ہندو لونڈی۔
