میوہ (پھل)
Fruit
ابن سیرینؒ کے مطابق تازہ میٹھا میوہ خیر و فائدے کی، اور کچا تیز میوہ بےہودہ بات کی علامت ہے۔ سیاہ انگور، آلو بخارا اور زیتون غم کی علامت ہیں۔ درخت سے میوہ چننا کسی بزرگ سے مال ملنے کی علامت ہے۔ درخت سے بغیر ہاتھ لگائے میوہ گرنا بغیر مشقت کے کچھ ملنے کی علامت ہے۔ موسم میں میوہ حلال روزی کی، اور بے موسم میوہ اس کے برعکس تعبیر رکھتا ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق موسم میں میوہ کھانا مال ملنے کی، اور بے موسم میوہ مال کے بکھرنے کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعثؒ کے مطابق میوہ بیچنا کسی بڑے کام میں مصروف ہونے اور مقبولیت پانے کی علامت ہے۔ کھٹا بےمزہ میوہ بیچنا غم کی علامت ہے۔
