خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

پوستین (کھال کا کوٹ)

Fur Coat

ابن سیرینؒ کے مطابق سردی میں پوستین پہننا معاش میں فائدے کی علامت ہے، جبکہ گرمی میں یہ آخرکار غم کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق بھیڑ بکری کی پوستین مالدار بیوی کی علامت ہے۔ لومڑی کی نئی پوستین دولت مند، پرہیزگار بیوی کی علامت ہے۔ خرگوش کی پوستین بدکردار بیوی کی علامت ہے۔ چیتے کی پوستین ناموافق بیوی کی، اور چوہے کی پوستین بےایمان بیوی کی علامت ہے۔ پوستین جلنا یا ضائع ہونا مالی نقصان اور غم کی علامت ہے۔