سرائے (Caravanserai
Inn
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق کسی اجنبی سرائے میں مردوں کے درمیان ہونا آخرت کی سرائے کی علامت ہے، جو موت کے قریب ہونے کی نشانی ہے۔ وہاں سے واپس آنا بیماری کے بعد شفا کی علامت ہے۔ مٹی کی بنیاد والی سرائے حلال روزی کی، اور چونے اینٹ کی سرائے حرام مال کی علامت ہے۔ بڑی کشادہ سرائے رزق کی فراوانی کی علامت ہے۔
ابن سیرینؒ کے مطابق اپنی سرائے اکھاڑنا سیدھی راہ چھوڑنے کی علامت ہے۔ پرانی سرائے اکھاڑنا خیرات پر خرچ ہونے کی علامت ہے۔ نئی پاکیزہ سرائے تندرستی اور والدین کی لمبی عمر کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق سرائے کی سات ممکنہ تعبیریں ہیں: مرد کے لیے بیوی، دولت، امن، عیش، مال، ولایت، یا امانت و عزت۔
