آنت
Intestine
ابن سیرینؒ کے مطابق آنت لے کر کھانا رشتہ داروں سے فائدے کی علامت ہے۔ آنتوں کا ظاہر ہونا رشتہ داروں میں سے کسی کے سردار بننے کی علامت ہے۔ کسی کی آنت کھانا اسی مقدار میں اس کا مال کھانے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق آنتوں کا ظاہر ہونا چھپے مال کے ظاہر ہونے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق منہ سے آنتیں نکلنا اولاد کی موت کی، اور کسی کی آنت نکالنا اس کا چھپا مال حاصل کرنے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق آنت کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: حرام مال، ناخوشگوار باتیں، رشتہ دار، اولاد، عمر، یا اپنا کام کرنا۔
