آنسو
Tear
امام کرمانیؒ کے مطابق ٹھنڈے آنسو بہنا تکلیف کی علامت ہے۔ بغیر رونے کے آنسو آنا جھوٹے الزامات کی نشانی ہے۔ آنکھوں کے گرد خاک جمع ہو اور اس میں آنسو گریں تو یہ بغیر تکلیف کے حلال مال ملنے کی علامت ہے۔ آنکھ میں آنسو اترنا اپنے مال کی حفاظت کرنے کی نشانی ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق آنسوؤں کی تین ممکنہ تعبیریں ہیں: خوشی و شادی، غم، یا نعمت۔
