گیدڑ
Jackal
ابن سیرینؒ کے مطابق گیدڑ کی تلاش میں حیران پھرنا اور نہ پکڑ پانا بیماری کی علامت ہے۔ گیدڑ کا ساتھ کھیلنا کسی عورت پر عاشق ہونے کی علامت ہے۔ گیدڑ کا گوشت کھانا بیماری کے بعد شفا کی، اور مقروض کے لیے قرض ادا ہونے کی علامت ہے۔ گیدڑ کے بال اور کھال مال کی علامت ہیں۔
