چابی
Key
ابن سیرینؒ کے مطابق چابی نجات دلانے والے شخص کی علامت ہے۔ چابی سے تالا کھولنا اور دروازہ کھلنا رکے ہوئے کاموں کی کشادگی اور دشمن پر فتح کی علامت ہے۔ بہت سی چابیاں ہاتھ میں ہونا بزرگی اور مرتبے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: لَہٗ مَقَالِیْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ (اسی کے پاس آسمانوں اور زمین کی چابیاں ہیں)۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق چابی خیر کے دروازے کھلنے اور شر کے دروازے بند ہونے کی علامت ہے۔ نکاح کرنا جنت کے دروازے کی چابی سمجھا جاتا ہے۔
حضرت دانیال علیہ السلام کے مطابق لوہے کی چابی طاقت اور نیکی کی، سونے کی چابی بات کے پورا ہونے کی، اور سونے چاندی کی چابی خزانہ ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق زیادہ چابیاں زیادہ مال کی علامت ہیں۔ چابی سے تالا کھولنا حاجت پوری ہونے کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق چابی کی آٹھ ممکنہ تعبیریں ہیں: کاموں کی کشادگی، غم سے فراغت، بیماری سے شفا، خواہش کا پورا ہونا، دین کی طاقت، حج، دعا کی قبولیت، یا علم۔
