پتّہ
Leaf
ابن سیرینؒ کے مطابق درخت کے پتے (خاص کر موسم میں) درخت سے جڑی خصلتوں کی علامت ہیں۔ سبز پتوں کی مٹھی بھرنا خوش اخلاقی کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق تازہ پتے لینا کچھ رقم ملنے کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق میٹھے پھل والے درخت کے پتے نیک اخلاق کی، اور کھٹے پھل والے درخت کے پتے برے اخلاق کی علامت ہیں۔ بغیر پھل والے درختوں کے پتے مال ملنے کی علامت ہیں۔
