خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

گردن کا طوق

Neck Collar

ابن سیرینؒ کے مطابق سونے یا چاندی کا طوق ولایت اور انصاف پسندی کی علامت ہے۔ لوہے کا طوق بددیانتی اور دین کی خرابی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق طوق جھوٹے دعوے کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق سنہری طوق ولایت کی، اور تانبے یا لوہے کا طوق جھگڑے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق طوق کی چھ ممکنہ تعبیریں ہیں: حج، ولایت، جھگڑا، امانت، غلام، یا لونڈی۔ گھوڑے کی گردن میں طوق حکمران سے مال اور بزرگی ملنے کی علامت ہے۔