ہزار داستان (بلبل)
Nightingale
ابن سیرینؒ کے مطابق ہزار داستان خوش آواز، خوش کلام اولاد کی علامت ہے جو اہلِ علم کے نزدیک محبوب ہوگی۔ اسے تحفے میں پانا ایسی اولاد کی پیدائش کی علامت ہے۔ باغ سے پکڑنا نیک خصلت لوگوں کی صحبت ملنے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق ہزار داستان خوش آواز عورت کی علامت ہے۔ اسے خریدنا خوش آواز گانے والی لونڈی خریدنے کی علامت ہے۔ ہاتھ سے اڑ جانا بیوی کو طلاق دینے یا اس کی موت کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق اس کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: عورت، اولاد، قاضی، حکیم، یا غلام۔
