خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

ہریسہ (ایک کھانا) (A Dish

Harissa

ہریسہ عرب کا مشہور مرغن کھانا ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق ہریسہ کھانا خیر و فائدے اور خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک یہ بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔ حدیث میں ہے: اَلْھَرِیْسَۃُ اَطْعِمَۃُ الْجَنَّۃِ (ہریسہ جنت کے کھانوں میں سے ہے)۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق فربہ بکری کے گوشت کا ہریسہ خیر و فائدے کی، اور بھاری بےمزہ گوشت کا ہریسہ نقصان کی علامت ہے۔