پہلو (Side
of the Body
ابن سیرینؒ کے مطابق پہلو خواب میں بیوی کی علامت ہے۔ بایاں پہلو سوجا ہونا بیوی اور لونڈی دونوں کے حاملہ ہونے کی علامت ہے۔ خون آلود گوشت کا ٹکڑا پہلو سے گرنا حمل ضائع ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق پہلو کی ہڈی ٹوٹنا والدین یا گھر والوں کے لیے غم کی علامت ہے۔ پہلو کا چمڑا الگ ہونا گھر والوں کے مال کے ضائع ہونے کی علامت ہے۔ پہلو سے جواہرات نکلنا نیک اور عالم اولاد کی علامت ہے۔ مضبوط پہلو دین کی درستی اور خاندان کی طاقت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق پہلو عورتوں کی علامت ہے (کیونکہ حضرت حوا علیہا السلام حضرت آدم علیہ السلام کے پہلو سے پیدا ہوئیں)۔ پہلو سے سانپ نکلنا بیٹے کی پیدائش کی علامت ہے۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق پہلو کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: بیوی، بیٹی، لونڈی، غلام، یا گھر کی بزرگ عورت۔
