خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

محل

Palace

ابن سیرینؒ کے مطابق محل میں جانا مطلوبہ مال ملنے کی علامت ہے، خاص کر اگر کچی اینٹ یا مٹی کا ہو۔ پکی اینٹ کا محل مال ملنے مگر دین میں نقصان کی علامت ہے۔ حکمران کا محل دینا حکمران سے مال ملنے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق محل خراب ہونا مال کے تلف ہونے کی علامت ہے۔ محل میں آگ لگنا حکمران کی طرف سے تاوان لگنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق محل کی آٹھ ممکنہ تعبیریں ہیں: نعمت، ولایت، مرتبہ، ریاست، بزرگواری، بادشاہی، راحت، یا محل کی بلندی کے مطابق شادی اور خوشی۔