خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

محراب (Prayer Niche

Mihrab

ابن سیرینؒ کے مطابق محراب میں نماز پڑھنا نیک اولاد کی خوشخبری کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں حضرت زکریا علیہ السلام کا ذکر ہے: وَھُوَ قَآئِمٌ یُّصَلِّیْ فِی الْمِحْرَابِ (وہ محراب میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے)۔ وقت پر محراب میں نماز پڑھنا نیک اولاد کی، اور محراب میں بیٹھنا نماز میں سستی کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق محراب بنانا عالم دانا اولاد کی، بعض کے نزدیک مال خرچ کرنے کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق محراب کی پانچ ممکنہ تعبیریں ہیں: امام، بادشاہ، قاضی، کوتوال، یا لوگوں کا امام بننا۔