کندھا(2)
Shoulder
کندھا خواب میں مرد کے حسن و جمال کی علامت ہے۔ ابن سیرینؒ کے مطابق کندھا درست ہونا مال اور خوبصورتی میں اضافے کی علامت ہے، جبکہ کمزور یا ٹوٹا کندھا اس کے برعکس ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق مضبوط درست کندھا امانتداری کی، اور کمزور کندھا بددیانتی کی علامت ہے۔ کندھے پر بہت بال ہونا لوگوں کی امانت اور حق اپنے ذمے ہونے کی علامت ہے۔ صاف کندھا امانتداری کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک بغیر بالوں کا کندھا نامعلوم جگہ سے مال ملنے کی علامت ہے۔
