غلام(2)
Slave
ابن سیرینؒ کے مطابق خود کو غلام دیکھنا سخت کام میں پھنسنے اور تکلیف اٹھانے کی علامت ہے۔ غلام لینا یا خریدنا حالات کی بہتری کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق غلام شادی کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: وَبَشَّرْنٰہُ بِغُلَامٍ حَلِیْمٍ (اور ہم نے اسے بردبار بیٹے کی خوشخبری دی)۔
امام جعفر صادقؓ کے مطابق غلام یا لونڈی بیچنا اچھی، اور خریدنا بری علامت ہے۔ فروخت میں سونا چاندی لینا بری، اور دیگر سامان لینا اچھی علامت ہے۔
