خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

جراب(2)

Sock

ابن سیرینؒ کے مطابق جراب خادمہ عورتوں میں شمار ہوتی ہے۔ نئی ریشمی یا دھاگے کی جراب اچھے خادم کی علامت ہے۔ نقش دار اونی جراب خوبصورت لونڈی یا بیوی کی علامت ہے۔ زرد جراب بیمار خادم کی، سرخ جراب بےشرم خادم کی علامت ہے۔ پرانی میلی جراب کام میں سستی کی، اور ضائع یا جلی جراب خادم کی موت کی علامت ہے۔ بعض مفسرین کے نزدیک جراب مال اور دیانتداری کی علامت ہے — خوشبودار جراب زکوٰۃ ادا کرنے کی، اور بدبودار جراب زکوٰۃ نہ دینے کی علامت ہے۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق مختلف جانوروں کے چمڑے کی جراب خادم کی نسل اور حیثیت کی علامت ہے۔

امام جعفر صادقؓ کے مطابق پاکیزہ جراب مال کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کی، اور اس سے آنے والی خوشبو نیک نامی کی علامت ہے۔