تیرنا
Swimming
ابن سیرینؒ کے مطابق صاف پانی میں تیرنا حیلے سے روزی کمانے کی علامت ہے۔ تیرتے ہوئے ڈوب جانا دنیاوی مال میں غرق ہونے کی علامت ہے۔
امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق دریا میں تیر کر کنارے تک نہ پہنچنا حکمران کی طرف سے کام میں رکاوٹ کی علامت ہے۔ آسانی سے تیرنا کام کی آسانی کی، اور مشکل سے تیرنا کام میں مشکل کی علامت ہے۔ کنارہ نظر نہ آنا قید ہونے کی علامت ہے۔ پانی کا غالب آ کر ڈبو دینا دشمن کے ہاتھوں ہلاکت کی علامت ہے۔ ڈوبنے سے بچ جانا دنیاوی کاموں سے سلامتی اور آخرت کے کاموں میں مصروفیت کی علامت ہے۔
امام جابر مغربیؒ کے مطابق دریا سے تیر کر باہر نکلنا اور کپڑے پہننا حکمران کے کاموں سے نجات کی علامت ہے۔
