خواب تعبیر
متن کا سائز
100%

کہانی بیان کرنا

Telling a Story

ابن سیرینؒ کے مطابق نامعلوم کہانی پڑھنا ظالموں کے خوف سے امن میں رہنے کی علامت ہے، جیسا کہ قرآن میں ہے: فَلَمَّا جَاءَہٗ وَقَصَّ عَلَیْہِ الْقَصَصَ قَالَ لَا تَخَفْ نَجَوْتَ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ (جب وہ اس کے پاس آیا اور اپنا قصہ بیان کیا، اس نے کہا: نہ ڈر، تو نے ظالم قوم سے نجات پائی)۔

امام ابراہیم کرمانیؒ کے مطابق لوگوں کو نیک قصہ سنانا خیر و صلاح کی، اور برا قصہ فساد کی علامت ہے۔

امام جابر مغربیؒ کے مطابق قصہ بیان کرنا اچھے کام اور خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔ کہانی سنانے والا نیک خبر دینے والے شخص کی علامت ہے۔