زندگی کا ابتدائی دور
The Early Stage of Life
محمد بن سیرین رحمہ اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم حضرت انس بن مالکؓ کے آزاد کردہ غلام خلاد کے بیٹے تھے۔ ان کی والدہ صفیہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کی لونڈی تھیں۔ ان کی کنیت ابوبکر تھی۔ وہ کافی عرصہ حضرت انسؓ کے ذاتی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی جائے پیدائش خشام، جو موضع جریرا کے قریب ہے، تھی، مگر بعد میں والدین کا علاقہ چھوڑ کر بصرہ میں سکونت اختیار کر لی۔ ان کے چھوٹے بھائی انس بن سیرینؒ کے مطابق محمد بن سیرینؒ کی پیدائش حضرت عثمانؓ کی شہادت سے دو سال پہلے ہوئی، جبکہ ان کی اپنی پیدائش اس کے ایک سال بعد۔
